ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت مختلف شہروں سےداعش و القاعدہ کے33دہشت گرد گرفتار

لاہور سمیت مختلف شہروں سےداعش و القاعدہ کے33دہشت گرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سی ٹی ڈی کا لاہور سمیت مختلف شہریوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،داعش و القاعدہ سمیت کالعدم تنظیموں کے33دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے القاعدہ کے اہم رکن سمیت 6دہشت گرد گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں میں بخت جمال ، حمزہ آیت اللہ اور فیصل شامل ہیں۔
دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے ایجنڈے پر کام کررہے تھے ، گرفتار دہشت گرد حساس مقامات کی ریکی کرکے منصوبہ بناچکے تھے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور رقم برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔