پنجاب میں کم از کم اجرت37 ہزار مقرر , نوٹیفکیشن جاری

7 Sep, 2024 | 09:41 AM

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین  کیلئے کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کے لیے کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے مقررکی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے 26 ورکنگڈے کی ہوگی جبکہ ہر مہینے میں 4 ہفتہ وار تعطیلات فراہم کی جائیں گی۔  1423روپے فی یوم اجرت ہوگی،گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق فی یوم اوقاتِ کار 8گھنٹے ہوں گے۔


 

مزیدخبریں