قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کیلئے کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کے لیے کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے مقررکی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے 26 ورکنگڈے کی ہوگی جبکہ ہر مہینے میں 4 ہفتہ وار تعطیلات فراہم کی جائیں گی۔ 1423روپے فی یوم اجرت ہوگی،گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق فی یوم اوقاتِ کار 8گھنٹے ہوں گے۔