ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پولیس نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

موٹروے پولیس نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: موٹروے پولیس نے فرض شناسی اور انسانیت کی ایک اور مثال قائم کردی،موٹروے ایم 3 پرلاہور کے رہائشی مسافر کو بروقت امداد دے کر جان بچا لی۔

 لاہور کے رہائشی مسافر کو موٹروے ایم 3 پر سمندری کے قریب بس میں ہارٹ اٹیک آیا۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مسافر کو ہسپتال منتقل کر دیا۔بروقت طبی امداد اور ہسپتال پہنچنے کی بدولت مسافر کی جان بچا لی گئی۔

 مسافر اور اس کی فیملی کی جانب سے موٹروے پولیس کی کوششوں کو سراہا  گیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔