پی آئی اے کے خریداروں کا بڑی حکومتی شرائط ماننے سے انکار

7 Sep, 2024 | 08:52 AM

ویب ڈیسک: پی آئی اے کی خریداری کے خواہشمندوں نے حکومت کی جانب سے عائد کی گئی بڑی شرائط ماننے سے انکار کردیا۔

بولی دہندگان پی آئی اے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، فلیٹ سائز میں اضافے اور مخصوص روٹس پر آپریشنز جاری رکھنے پر آمادہ نہیں ہی.  ذرائع کے مطابق ممکنہ خریداروں نے فروخت سے حاصل ہونے والی پوری رقم حکومت کو دینے کے بجائے دوبارہ ایئرلائن میں سرمایہ کاری کیلئے رکھنے کی تجویز دی ہے  جبکہ بڈرز ان ملازمین کیلئےنئے اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے چاہتے ہیں  جن کو وہ نوکری پر رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ باقی ماندہ ملازمین کو ہولڈنگ کمپنی بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب یہ معاملہ اعلیٰ سطح پر ڈسکس ہورہا ہے، اگر حکومت یہ مطالبات مان لیتی ہے، تو توازن پی آئی اے کے خریدار وں کے حق میں چلا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے 6 بڈرز نے مجوزہ شیئرہولڈرز ایگریمنٹ اور سیل پرچیز ایگریمنٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے، کامیاب خریدار اور حکومت کے درمیان پرچیز ایگریمنٹ، سبسکرپشن ایگریمنٹ اور شیئرہولڈرز ایگریمنٹ پر دستخط کیے جائیں گے، واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فلائی جناح، ایئربلو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، پاک ایتھانول پرائیویٹ کنسورشیئم اور وائی بی ہولڈنگز کنسورشیئم کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں