بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں

7 Sep, 2024 | 08:44 AM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنے مشہور ریئلٹی شو 'بگ باس' کی شوٹنگ کے دوران اپنی صحت سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

حال ہی میں ایک مذہبی تقریب کے دوران سلمان خان اپنی ماضی کی کو اسٹار  سے ملنے کیلئے صوفے سے جونہی اُٹھے تو ان سے اُٹھا نہیں جارہا تھا،   سلمان خان کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں کا کہنا تھا کہ ہم سب کے فیورٹ اداکار سلمان خان اب  بوڑھے ہوگئے ہیں حالانکہ معاملہ عمر کا نہیں بلکہ صحت کا تھا۔

سلمان خان اپنی ہیلتھ اپڈیٹ کو مداحوں سے چھپا رہے تھے تاہم بگ باس کے سیٹ پر ہونے والے ایک  واقعے کے سبب اداکار نے اپنی صحت سے متعلق اہم انکشاف کردیا،   سلمان خان نے بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں مداحوں کو نجی تقریب میں ہونے والی پریشانی کی وجہ بتادی جس کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی۔

 بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ ‘انہیں اٹھنے بیٹھنے میں پریشانی کا سامنا  اس لیے نہیں ہے کہ ان کی عمر ہوچکی ہے بلکہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ ان کی 2 پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں‘۔ 

سلمان نے انکشاف کیا کہ ‘انہیں شوٹنگ کے دوران چوٹ لگی تھی جس کی نوعیت  اس قدر سنگین تھی کہ ان کی 2 پسلیاں ٹوٹ گئیں‘۔

سلمان خان کی جانب سے دی جانے والی یہ ہیلتھ اپڈیٹ جنگل کی آگ کی طرح  پھیل گئی، مداح اپنے پسندیدہ اداکار  کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں