فاران یامین:ایک اور گھریلو ملازمہ ظالم مالکن کے ظلم کا شکار, عسکری 10 کے علاقہ میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کےمطابق مالکن نے کم سن ملازمہ پر ڈنڈے برسائے، گرم پانی پلاتی رہی، مالکن کے تشدد سے کم سن ملازمہ کی حالت غیر ہوگئی،ہمسایوں نے رونے، چیخنے اور چلانے جان بخشی کروائی، تشدد کا شکار ملازمہ کہ شناخت مقدس کے نام سے ہوئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق مقدس عسکری 10 میں فرح نامی خاتون کے گھر پر کام کرتی ہے،کم سن ملازمہ کے جسم کر تشدد کے نشانات موجود ہیں، کم سن ملازمہ کے ہاتھ پاوں تشدد کی وجہ سے سوج گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ کم سن ملازمہ مقدس پر تشدد کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا،بچی کے والدین سے رابطہ کیا کر لیا گیا ہے،والدین کے بیان پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس نے مالکن ملزمہ فرح بی بی گرفتار کر لیا،زخمی گھریلو ملازمہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے،ایس پی کینٹ نے سروسز ہسپتال میں زخمی گھریلو ملازمہ کی عیادت کی ،خیریت دریافت کی۔