لاہور میں بارش، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

7 Sep, 2024 | 08:17 AM

فاران یامین/عائمہ خان:صبح سویرے لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، بارش کے باعث اسکول، کالج، اور دفاتر جانے والوں افراد کو مشکلات، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کےمطابق شہر لاہور میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے،بادل ایک برسنے سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا،راوی روڈ، اندرون لاہور، سرکلر روڈ، نیوانارکلی،پرانی انارکلی لاری ڈا، شمالی لاہور، جین مندر، ایم اے او کالج، اسلام پورہ، ریلوے روڈ، اردو بازار، مال روڈ، مزنگ اڈا، قرطبہ چوک، نشتر، گلبرگ، چوبرجی سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔
مسلم ٹاون اور اس کے اطراف،مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم سہانا ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ شروع ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، آج بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 پنجاب کے بیشتر علاقے میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اورحافظ آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

 خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے  چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، کرک اور ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں