ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی اسلام آباد فلائٹ ٹیک آف کے دوران  رن وے پر خطرناک حادثہ کا شکار

Runway, Karachi Airport, Bird hit accident, flight abandoned, Karachi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن  کا طیارہ رن وے پر خطرناک حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ایمرجنسی بریک لگنے سے مسافروں کو شدید جھٹکے لگ گئے۔  مسافروں کو طیارے سے اتار کر پرواز منسوخ کردی گئی۔

کراچی ائیرپورٹ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کے لئے نجی ائیر لائن کی پرواز  پی اے 208 نے ٹیک آف شروع کیا تو  رن وے پر دوڑتے ہوئے جہاز کے فضا مین بلند ہونے کے دوران ایک پرندہ جہاز سے ٹکرا گیا۔  پرندہ ٹکراتے ہی پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگا دی۔ اچانک شدید جھٹکے لگنے سے طیارے میں سوار مسافر وں کو بری طرح  جھٹکے لگے تاہم اس وقت تمام مسافروں نے ٹیک آف کے لئے سیٹ بیلٹس باندھ رکھی تھیں جس کی وجہ سے کوئی سنگین حادثہ نہیں ہوا۔

طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد کپتان طیارے کو واپس پارکنگ  ایریا میں لے آیا۔

اس  واقعے کے بعد طیارے پر سوار مسافروں کو اتار کر پرواز کو منسوخ کردیا گیا اور جہاز کی مکمل پڑتال شروع کر دی گئی۔