پاکستان کے ساتھ سیریز سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم سے اہم کھلاڑی خارج

7 Sep, 2024 | 04:41 AM

پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز سے پہلے انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ کہنی پر زخم لگنے کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز سکے کسی میچ مین نہیں کھیل سکیں گے۔  وہ اس سال کے باقی چار ماہ تک  کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ 

انگلینڈ کرکٹ بورڈ  ای سی بی  نے تصدیق کی ہے کہ  مارک ووڈ کہنی کی انجری کے باعث نہ صرف پاکستان کے دورے سے باہر ہوئے ہیں بلکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ای سی بی کے مطابق مارک ووڈ ویسٹ انڈیز کے ساتھ حالیہ سیریز کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم انہوں نے اس انجری کے باوجود سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں بھی حصہ لیا۔اب ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق ان کی دائیں کہنی "سٹریس انجری" کا شکار ہے۔

 مارک ووڈ نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل فٹنس کے ساتھ واپسی کیلئے پر امید ہیں۔ مارک ووڈ کی انجری پر ماہرین کی جانب سے نگرانی کی جا رہی ہے اور ان کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ مارک ووڈ کو صحتیاب ہونے کیلئے مکمل آرام اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم کا حصہ بن سکیں۔

مزیدخبریں