ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہدا کی یاد میں تقریب، بچوں اور سپیشل بینڈ کی پرفارمنس

شہدا کی یاد میں تقریب، بچوں اور سپیشل بینڈ کی پرفارمنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 محمد ابراہیم قریشی : یوم دفاع پر عسکری 11 زون 4کے زیراہتمام کرنل سعید انور کی جانب سے ستمبر 1965 کی جنگ کے  شہدا کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شہدائے وطن کے اہل خانہ نے خصوصی شرکت کی۔  

شہدا کی یاد میں ہونے والی اس پر وقار تقریب میں تین ضرغام قریشی، میجر ثاقب علی اور حیدر عباس کے اہلِ خانہ خصوصی طور پر شریک ہو ئے۔  شہداء کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ شہدا کی یادیں آج بھی ہمارے دل میں تازہ ہیں۔ ہمارے  پیاروں نے دلیری کے  ساتھ وطن عزیز کی بقا ءکی جنگ  لڑی۔ ان کی شجاعت اور بہادری پر ہمیں فخر ہے۔

شہدا کے ورثا نے کہا کہ وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے یہ نہ خریدی جا سکتی ہے نہ بیچی جا سکتی ہے۔

تقریب میں شریک بچوں نے یوم دفاع کے حوالے سے پرفارمنس پیش کیں۔

 کرنل سعید انور نے کہا کہ تقریب کا مقصد شہدائے وطن کی یاد کو تازہ کرنا ہے۔ افواج پاکستان بلاشبہ دنیا کی بہترین فوج ہیں ۔

اس تقریب میں سپیشل بینڈ کی جانب سے ولولہ انگیز   دھنیں بجائی گئیں جنہیں حاضرین نے بہت سراہا۔

تقریب میں بچوں کیلئے خصوصی سٹالز لگائے گئے۔ شہدائے پاکستان پر مبنی خصوصی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی ۔