اسرار خان: امیر بالاچ ٹیپو کے قتل کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمہ میں نامزد کئے گئے ملزم امیر فتح نے جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ہونے سے برائیت کا اظہار کرتے ہوئے خود کو اس معاملہ مین بے گناہ قرار دیا ہے اور پولیس کے سامنے سرنڈر کر کے گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امیر فتح اس وقت وپوش ہیں لیکن ان کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں امیر فتح نے جاوید بٹ کے قتل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔
اس ویڈیو کلپ میں امیر فتح کو یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا یا ان کے گھر کے کسی فرد کا جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں۔ انہیں حیرت ہے کہ انہین اس قتل میں ملوث کیسے کر دیا گیا جس وقت یہ واقعہ ہوا وہ اپنے گھر پر آرام کر رہے تھے، ان کی لوکیشن کو ویریفائی کیا جا سکتا ہے۔ امیر فتح نے خیال ظاہر کیا کہ انہیں اور ان کے ساتھ قیصر بٹ کو جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں جان بوجھ کر نامزد کیا گیا تاکہ طیفی بٹ پاکستان واپس آنے کے لئے محفوظ راستہ مل جائے اور وہ واپس آ کر قتل و غارت کا سلسلہ پھر سے شروع کر سکے اور انہیں امیر بالاج ٹیپو کے مقدمے کی پیروی ختم کروا سکے۔ امیر فتح نے اپنی ویڈیو کلپ مین ریکارڈ کی گئی گفتگو میں پاکستان کے نظامِ انصاف پر یقین ظاہر کیا اورکہا کہ وہ مناسب پولیس آفیسر کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ حکومت اور پنجاب پولیس انہیں انصاف فراہم کرے گی ۔
قیصر بٹ کی سرنڈر کرنے کی پیشکش اور قتل سے برایت کا اظہار
اس سے پہلے طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد قیصر بٹ نے 3 ستمبر کو سرنڈر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ قیصر بٹ نے بھی روپوشی کے دوران ویڈیو پر ریکارڈ کر کے اپنا بیان پولیس اور عوام تک پہنچایا جس مین انہوں نے کہا کہ ان کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں اور وہ پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے کیلئے تیار ہیں۔
طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے دوسرے روز ہی قیصر بٹ کا بیان سامنے آیا تھا، آج امیر فتح کا ویڈیو کلپ بھی سامنے آ گیا۔ قیصر بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں، ہم پولیس کے سامنے سرنڈر کریں گے اور پولیس کو مطمئن کریں گے۔
اس سے پہلے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے ورثا کی درخواست پر تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 302 ،324 اور 334 کی دفعات شامل کی گئیں اور امیر بالاج کے بھائی امیر فتح ، قیصر بٹ اور دو نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا۔