ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون سرمایہ کاری،وفاقی،صوبائی حکومتیں اور آرمی چیف اہم فیصلوں کے لئے مل بیٹھیں گے

Special Investment facilitation counsel, apex committee, Army Chief, Interim Prime Minister
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔

اجلاس میں آرمی چیف، عسکری قیادت ،وزرائے اعلیٰ اور  چیف سیکریٹریز ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، داخلہ ،خزانہ ،اطلاعات اور دیگر محکموں کے وزرا بھی شریک ہوں گے۔ 

اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت ہو گی۔ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی اور راولپنڈی میں ہونے والے اجلاسوں کی سفارشات کل پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں کمیٹی ارکان سے آرمی چیف بھی خطاب کریں گے۔ 

اجلاس میں دوست ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔

سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اس اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔