سٹی42: سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ جامع مسجد الحبیب کینٹ میں ادا کی گئی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان, سرکاری ملازموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی نماز جنازہ کینٹ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں مرحوم کے والد حیات اللہ خان سنبل ،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، کمشنرلاہورمحمدعلی رندھاوا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر ایس ایم تنویر ،سی سی پی او بلال صدیق ، ڈی آئی جی علی ناصر رضوی ، خواجہ عمران نذیر ، مشتاق سکھیرا ،نور الاامین مینگل، سی ٹی او مستنصر فیروز ، غلام فرید ، ایم ڈی واسا غفران ، میاں نعمان احمد ، سیف الملوک کھوکھر ، ڈاکٹر جاوید اکرم ، شہریار سلطان ، طاہر وٹو ،چودھری ذوالفقار احمد ،بریگیڈئیر (ر) مصدق ، مظہر حسین خان ، اسرار سعید ، عرفان علی ،عبداللہ خرم نیازی ، شاہ رخ نیازی ، اسامہ شیرون نیازی ، احمد رضا سروربھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔ کرنل( ر) طارق چودھری ، ڈاکٹر اسد اشرف ، سائرس سعود جان ،راشد لنگڑیال، نسیم نواز،اسد اللہ خان ،عمران سکندر بلوچ ،عرفان علی، طاہر یوسف ،وارث بیگ، محمد اشرف بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان ، ذوالفقار گھمن ،اورنگزیب حیدر، رائے محمد طاہر ،وسیم سندھو ،عبداللہ نیازی ، زاہد عزیز ،احمد ندیم سید ،حمزہ نوید ،سعید احمد نواز ،ندیم محبوب ، ندیم ارشاد کیانی ،جی ایم سکندر ، میاں داؤد ناصر ، ڈاکٹر رضوان نصیر ، خواجہ احمد حسان، حامد یعقوب شیخ، نور الحسن ،مومن آغا نے بھی نماز جنازہ پڑھی ۔ملک طاہر کوہلی ، نیئر ترمذی ، محمد محمود ،عدنان رشید ،انوار احمد خان، مسعود مختار، زاہد چوہدری،فہد انیس قریشی ، امتیاز کھچی ، حافظ امیر علی اعوان ،فرید ظفر،علی جان خان ، نبیل جاوید ، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ،چوہدری شفیق بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔
سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی نماز جنازہ میں پروفیسر معظم نقوی،احدخان چیمہ ،شاہد رحمان ،طارق زمان ، نبیل اعوان ، محمود مسعود تمنا ، اصغر جوئیہ ،علی ڈار ،خواجہ سلمان رفیق ، عمر شیر چٹھہ ، فرید نیازی ، ڈاکٹر سعید الہٰی ، سلمان غنی ، شاہ میر ،لیاقت علی ،احسن وحید،وقاص علی ، عارف حمید بھٹی، عمران یعقوب نے بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ بابر ڈوگر، عمر اسلم،ندیم سرور،ڈاکٹر نعیم رؤف، میاں مرغوب،چودھری رضوان، عبدالعلیم خان نے بھی نمازجنازہ شرکت کی۔
عبداللہ خان سنبل کی تدفین
سابق چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل کو نماز جنازہ ادائیگی کے بعد میاں میر قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ پولیس افسران اور بیوروکریٹس نے لحد میں اتارا۔ اسلام آباد پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ مرحوم عبداللہ خان سنبل کے جسدِ خاکی کو لحد میں اتارنے کے لئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ اعزا و اقارب اور مرحوم کے احباب کی بڑی تعداد قبرستان میانی صاحب میں موجود تھی۔
عبداللہ خان سنبل مرحوم کا پیشہ ورانہ کیرئیر
سابق چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل پی اے ایس کے 23 ویں کامن سے تعلق رکھتے تھے۔مرحوم پنجاب میں اہم عہدوں پر تعینات رہے۔
عبداللہ خان سنبل سابق سیکرٹری داخلہ پنجاب حیات اللہ سنبل کے صاحبزادے تھے۔ عبداللہ خان سنبل شہباز شریف کے پی ایس او بھی رہے ۔ وہ ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیر اعلیٰ بھی تعینات رہے ۔ بطور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔
عبداللہ خان سنبل نےکمشنر لاہور تعیناتی کے دوران شہر کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔عبداللہ خان سنبل سیکرٹری سروسز بھی رہے تھے۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بھی تعینات رہے ۔ انہوں نے کچھ عرصہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بھی فرائض سرانجام دیئے۔انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں ۔
مرحوم عبداللہ خان سنبل نے اپنی سروس کا آغاز سندھ سے کیا تھا۔ وہ عوام دوست اور میڈیا فرینڈلی افسر کے طور پر جانے جاتے تھے ۔ عبداللہ سنبل کا تعلق پی اے ایس کے 23 ویں کامن سے تھا۔ انہوں نے دو بار سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا۔ ان کا آبائی گاؤں میانوالی میں ہے۔مرحوم سنبل نیازی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔