مہنگائی سے تنگ آکر  22سالہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی

7 Sep, 2023 | 06:21 PM

ویب ڈیسک :  سیالکوٹ میں غربت، مہنگائی سے تنگ آکر  22سالہ شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی ۔

تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ نیا میانہ پورہ میں سعد علی نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔غربت مہنگائی سے تنگ آکر سیالکوٹ میں گذشتہ ماہ سے لے کر اب تک 6افراد نے خودکشی کی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ ماٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزیدخبریں