میو ہسپتال میں اپ گریڈیشن کا کام شروع ، وزیر اعلی کا دورہ

7 Sep, 2023 | 06:16 PM

This browser does not support the video element.

سٹی 42: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کامیو ہسپتال کی ایمرجنسی بلاک کا دورہ, ایمرجنسی بلاک کی لیب اور پہلے،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے فلور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ 
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی   نے کہا کہ پرانے ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کر کے تقریباً 200بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایاجائے گا۔تعمیر وبحالی کے دوران ایمرجنسی کو عارضی طو رپر ٹی بی وارڈ میں شفٹ کیاجائے گا۔اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت ایمرجنسی بلاک کی لفٹ کو بھی فنکشنل کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا جبکہ  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی لیب اور پہلے فلور،دوسرے فلور،تیسرے فلور اور چوتھے فلور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن میں اعلیٰ معیار اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے ضروری ہدایات دیں ۔نئے ایمرجنسی بلاک کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہوناچاہیے۔ ایمرجنسی بلاک کی وائرنگ کو انڈر گراؤنڈ کرنے کی ہدایت  کر دی ۔ ڈاکٹرز رومز بہترین انداز میں فرنشنڈ ہونے چاہئیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایمرجنسی بلاک میں سیم زدہ دیواروں کے پائیدار حل کی ہدایت بھی کر دی 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹی بی وارڈ کا بھی وزٹ کیا اور ایمرجنسی کو شفٹ کرنے کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا بیڈز پر گندی چادروں کو فوری طورپر تبدیل کرنے کاحکم دیا ۔انہوں نے  زیر تعمیر ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاز کا بھی دورہ کیااور تعمیراتی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ ریڈنگ روم میں تیز رفتار انٹرنیٹ لگانے کی ہدایت کی اور ریڈنگ روم او  کیفے ٹیریاز کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار پر اطمینان کااظہار کیا ۔ 
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  نے کہا کہ  کیفے ٹیریا زمیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر ملنی چاہئیں۔ میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کو جتنی ممکن ہوسکا مکمل کریں گے۔  میں ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا خود جائزہ لوں گا۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن، ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاز کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی 
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، وائس چانسلر کنک ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ایم ایس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزیدخبریں