ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کی منظوری دیدی

نیپرا نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کی منظوری دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا)  نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

نیپرا کے مطابق   پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 3 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر ٹیرف بڑھانےکی منظوری 2022-23 کیلئے دی اور ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔اس کے علاوہ نیپرا نے  واپڈا کے پن بجلی اسٹیشنز کا کیپسٹی ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کو ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ نیپرا کے مطابق تمام پن بجلی اسٹیشنز کے کیپسٹی ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ واپڈا پانی کی پیمائش کیلئے واٹر فلو میٹر نصب کرے۔

Ansa Awais

Content Writer