سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

7 Sep, 2023 | 04:46 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5800 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہے۔

تین دن میں سونے کی فی تولہ قیمت 22 ہزار 600 روپے کم ہوئی ہے۔

مزیدخبریں