علی سا ہی :آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرمتحدہ عرب امارات فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری تصور حسین گرفتارکر لیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق قتل کے مقدمہ میں جہلم پولیس کو مطلوب اشتہاری تصور حسین واردات کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہوگیا تھا،پنجاب پولیس نے اشتہاری تصور حسین کی گرفتاری اور وطن واپسی کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطا بق قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا ہے۔