کیا کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کرا لی؟

7 Sep, 2023 | 02:51 PM

Imran Fayyaz

     (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی ناک کے سرجری کروائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی نئی ویڈیو نے ان کی بدلی ہوئی ناک سے متعلق افواہوں کو جنم دیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنے ناک کی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کترینہ کیف کا چہرہ پہلے سے بدلا ہوا نظر آ رہا ہے تاہم اداکارہ کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں