یونیورسٹیوں پر بڑی پا بندی لگ گئی

7 Sep, 2023 | 01:29 PM

سٹی 42:ایچ ای سی نےتمام یونیورسٹیوں کوبین الاقوامی این جی اوز،ڈونرزسےرابطہ کرنےسےروک دیا،سرکاری وپرائیویٹ یونیورسٹیاں دفترخارجہ کی اجازت کےبغیررابطہ نہیں کرسکتیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق کمیشن نے اپنی الحاق شدہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو آگاہ کر دیا،وزارت خارجہ نےاس معاملےپرتحفظات کااظہارکیاہے،فیصلےسےاداروں کی خودمختاری و تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطا بق ایچ ای سی کوپبلک سیکٹریونیورسٹیوں کےغیرملکی این جی اوز،ڈونرتنظیموں سےمعاہدوں پر تشویش ہے،وزارت خارجہ نےمتعددبارایچ ای سی کوسرگرمیوں پراعتراضات و تحفظات سےآگاہ کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق یونیورسٹیاں اچھی تصویر پیش نہیں کر رہی ہیں،ایچ ای سی یونیورسٹیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے بجائے بڑھا رہا ہے۔

 
 
 

مزیدخبریں