لاہور پولیس کے ایس پیز کو ہفتہ وار چھٹی دینے کا فیصلہ

7 Sep, 2023 | 01:00 PM

Imran Fayyaz

(عابد چودھری ) لاہور پولیس کے ایس پیز کو ہفتہ وار چھٹی دینے کا فیصلہ، سی سی پی اولاہور نے ایس پیزکی ہفتہ وارریسٹ کاشیدول جاری کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پولیس افسران کو ہفتہ وار ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ آرام کرنے کے بعد زیادہ تازہ دم ہو کر آفس لوٹیں اور عوام کی خدمت کر سکیں، سی سی پی اور لاہور کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ایس پی سکیورٹی،ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی اتوارکوریسٹ کرینگے،ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس پی ڈولفن،ایس پی سی آر بھی اتوارکوریسٹ کرینگے،ایس پی اینٹی رائٹ بھی اتوارکوریسٹ پر ہوا کریں گے جبکہ 

 ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز،ایس پی آپریشن کینٹ پیرکوریسٹ کیاکرینگے۔ 

 جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ اورایس پی آپریشن سٹی منگل کوہفتہ وارچھٹی کرینگے،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی،ایس پی آپریشنزاقبال ٹاؤن بدھ کوہفتہ وارچھٹی کرینگے،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن،ایس پی آپریشن صدرجمعرات کوچھٹی کیاکرینگے،ایس پی انویسٹی گیشن صدر،ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن جمعہ کوہفتہ وارچھٹی کرینگے،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اورایس پی آپریشن سول لائنزہفتہ کوچھٹی کرینگے۔ 

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹ پر ہونے کی صورت میں دوسرے افسران کو عارضی چارج دیا جائے گا، تمام افسران چھٹی کے دن سرکاری و ذاتی موبائل فون پر رابطے میں رہیں گے ، ہنگامی صورتحال، اجلاس اور وی وی آئی پی ڈیوٹی آنے پر ریسٹ کا شیڈول لاگو نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں