بڑی خوشخبری، ڈالر سستا ہو گیا

7 Sep, 2023 | 12:45 PM

Ansa Awais

( سٹی42)روپے کی قدر اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی،انٹر بینک میں   ڈالر 2 روپے 48 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4روپے سست ہو کر 308 روپے کا ہوگیا۔

 انٹر بینک میں امریکی ڈالر 305 روپے سے بھی نیچے آگیا،انٹر بینک میں ڈالر 306.98روپے سے کم ہوکر 304.50   روپے  تک گرگیا،اس کے علاوہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،اوپن مارکیٹ میں یورو 3روپے سستا ہو کر 332 روپے کا ہو گیا،برطانوی پاؤنڈ 9 روپے سستا ہو کر 388 روپے کا ہو گیا،اماراتی درہم 86روپے 80پیسے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 1 روپے 50پیسے سستا  ہو کر81روپے 80پیسے کا ہو گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ  درآمدی بل کی وجہ سے روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان دیکھاجا رہا ہے۔

 گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 307.10 روپے سے کم ہوکر 306.98 روپے پر بند ہوا تھاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 323 روپے سے گھٹ کر 312 روپے تک گرگیاتھا ۔گزشتہ روز  اوپن مارکیٹ میں یوور 8.50 روپے سستا ہوکر 335روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاونڈ 13 روپے سستا ہوکر 397 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم2 روپے سستا ہوکر 86.80 روپے تک گرگیا  جبکہ سعودی ریال 2.70 روپے سستا ہوکر 83.30 روپے تک گرگیا تھا۔

 دوسری جانب  چیئرمین فارن ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پہلے لوگ ڈالر خریدنے کیلئے آتے تھے، اب دو دن سے ڈالر بیچنے کیلئے آ رہے ہیں لیکن کوئی خریدنے والا نہیں ہے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈالر بلیک کرنے والے اور سٹے باز انڈر گراؤنڈ ہو گئے ہیں ، ایکسچینج کمپنیوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اقدامات درست ہیں جس کے باعث اب ڈالر مزید سستا ہو سکتا ہے ۔

ملک بوستان نے  اہم انکشاف کیا کہ بلیک مارکیٹ کے کارندے ہمارے کلائنٹس کو راستے میں روک کر ہم سے زیادہ ریٹ آفر کرتے تھے، اس کی وجہ سے ہماری سپلائی متاثر ہوئی،ہمیں مانیٹرنگ پر کوئی اعتراض نہیں، ایکسچینج کمپنیز کے دفاتر کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست ہم نے خود آرمی چیف اور اعلیٰ حکام سے کی تھی۔

مزیدخبریں