ملک اشرف :شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پرحکم امتناعی اورچینی کی قیمت میں اضافے کا معاملہ ،پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے خلاف درخواست تیار کرلی جو کہ 9 ستمبر کو دائر کی جائےگی ۔
تفصیلا ت کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل نے متفرق درخواست تیار کرائی ،پنجاب حکومت کی درخواست میں ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے شوگر ملز مالکان کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے متعلق نوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک رکھا ہے،ہائیکورٹ کےحکم امتناعی کے باعث شوگر ملز مالکان چینی کی من مانی قیمت وصول کررہے ہیں ،حکم امتناعی کے باعث حکومت چینی کی قیمت مقرر اور اس پر عمل درآمد نہیں کراسکتی جس سے چینی کی قیمت میں بے جا اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی جائے گی۔