بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کی شادی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

7 Sep, 2023 | 10:47 AM

ویب ڈیسک :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطا بق اس جوڑی کی شادی کی تقریبات 17 ستمبر سے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں شروع ہونے والی ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شادی اور اس سے منسلک تقریبات ’دی لیلا پیلس‘ ادے پور میں ہوں گی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیلس میں صرف قریبی خاندان کے افراد اور دوست ہی رہیں گے جبکہ دیگر مہمانوں کے لیے پیلس کے ارد گرد کے تمام لگژری ہوٹلوں کی بکنگ کروالی گئی ہے، اس شادی کی تمام تقریبات غیر معمولی اور پنجابی رسم و رواج کے حساب سےہوں گی جن کا اختتام 25 ستمبر کو ہو گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شادی میں کئی سیاست داں شرکت کریں گے اس لیے ہوٹلوں کو اپنی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے اور پولیس شادی کے لیے مناسب سیکیورٹی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مزیدخبریں