’ورڈ پیڈ‘ کو ونڈوز سے مستقل طور پر ہٹانے کا فیصلہ

7 Sep, 2023 | 09:43 AM

مانیٹرنگ ڈیسک:  مائیکروسافٹ نے ٹیکسٹ ایڈیٹنگ پروگرام “ورڈ پیڈ” کو ونڈوز سے مستقل طور پر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹ کے ساتھ ورڈ پیڈ کا پروگرام گزشتہ 30 سال سے موجود ہے، یہ ایک بنیادی ٹیکسٹ ایڈیٹنگ پروگرام ہے جومائیکروسافٹ ونڈز کے ساتھ شامل ہوتا ہے۔

ورڈ پیڈ سادہ ورڈ پروسیسنگ کے کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے جیسے کہ سادہ ٹیکسٹ ڈاکیومنٹ بنانا اور اس میں ایڈٹنگ کرنا شامل ہے۔ورڈ پیڈ صارفین کو ٹیکسٹ ٹائپ اور فارمیٹ کرنے، فونٹ تبدیل کرنے، ٹیکسٹ الائنمنٹ کو ایڈجسٹ کرنے اور ٹیکسٹ کو بولڈ سمیت دیگر بنیادی چیزیں انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔

تاہم اب مائیکروسافٹ کی جانب سے سپورٹ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ورڈ پیڈ کو مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے اور اسے ونڈوز سے ہٹا دیا جائے گا اور ورڈ پیڈ مستقبل میں ونڈوز کے نئے ورژن کا حصہ نہیں بنے گا۔

کمپنی کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ ورڈ پیڈ کے بجائے مائیکروسافٹ ورڈ کا استعمال زیادہ بہتر ہے، مائکروسافٹ ورڈ اپنی وسیع فیچرز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

مزیدخبریں