(عابد چوہدری)رائیونڈ کے قریب ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،حادثے میں 3 افراد جاں بحق ، 4 زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رائیونڈ کے قریب ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔پولیس نےلاشیں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
رائیونڈ،خوفناک ٹریفک حادثہ،تین افراد جاں بحق،چار زخمی
7 Sep, 2023 | 09:07 AM