ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان نے چاند پر ایک اور مشن روانہ کردیا

جاپان نے چاند پر ایک اور مشن روانہ کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپان نے چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بننے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ایک اور مشن ’مون سنائپر لانچ کردیا۔

 گزشتہ برس جاپان کی جانب سے چاند کی سطح پر اترنے کی دو کوششیں ناکام ہو گئی تھیں، اب جاپان نے ایک مرتٰبہ پھر ملکی ساختہ راکٹ ایچ آئی آئی اے کے ذریعے مشن مون سنائپر  اور اسمارٹ  لینڈر سلم  خلا میں روانہ کر دیے۔

جاپانی خلائی ایجنسی کے مطابق ناخوش گوار موسم کی بنا پر گزشتہ مہینے تین مرتبہ لانچ منسوخ ہونے کے بعد بلآخر تانیگاشیما اسپیس سینٹر سے جاپانی راکیٹ کو لانچ کردیا گیا۔

 
 خلائی ایجنسی کے مطابق آئندہ برس فروری میں جاپانی چاند مشن مون سنائپر، اپنے لینڈر سلم کو چاند کی سطح پر مقررہ مقام کے 100 میٹر کے دائرے میں لینڈ کروائے گا۔

جاپانی مشن کو چاند کے استوائی خطے کے ایک چھوٹے گڑھے Shioli کے قریب اتارنے کی کوشش کی جائے گی۔