سٹی42: نگراں وزیراعظم اور وزیر توانائی کی ہدایات پر بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کی مدد سے بجلی چوروں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔بجلی چوروں کے بجلی کے کنکشنز غیر معینہ مدت کے لیے منقطع کر دئے جائیں گے۔
تمام پاور ڈسٹریبیوشن کمنیوں (ڈسکوز) میں وفاقی حکومت کی ہدایت پر بجلی چوروں پر کریک ڈاون کے لئے خصوصی ٹاسک فورسیں تشکیل دینے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ٹاسک فورسز کی تشکیل مکمل ہوتے ہی تمام ڈسکوز میں بجلی چوروں کی تلاش کے لئے سکیننگ اور چھاپوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔
تمام ڈسکوز میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے اپنے اپنے ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے اور آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹاسک فورسز کی تشکیل کے احکامات جاری کر دیئےہیں۔
ذرائع کے مطابق ان ٹاسک فورسز کی سربراہی ڈسکوز کے چیف انجینئیر آپریشنز کریں گے، تمام سرکلز کے سربراہ انجینئیرز کو اپنے اپنے لائن لاسز کے حوالہ سے بجلی چوری روکنے کے لئے ٹارگٹ دیئے جائیں گے۔ سرکلز میں تمام ایکس ای اینز کو ان کے علاقوں کے لائن لاسز کے حساب سے ٹارگٹ دیئے جائیں گے اور ایکس ای این اپنے ماتحت ایس ڈی اوز کو بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے ٹارگٹ دیں گے۔ کریک ڈاون کے عملی آغاز کے بعد روزانہ بنیاد پر پروگریس رپورٹیں مرتب کی جائیں گی۔
دریں اثنا آئیسکو کے چئیرمین انجینیر قمراسلام نے اپنے ریجن میں بجلی چوری روکنے کے لئےٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے بجلی کے کنکشنز غیر معینہ مدت کے لیے منقطع کر دئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا، بجلی چور پاکستان کی معشیت اور اداروں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔ سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں بجلی چوری ایک بڑی روکاوٹ ھے۔بجلی چوروں کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے بجلی چوروں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔
آئیسکو واپڈا این ڈی ٹی سی اور دیگر اداروں کے ملازمین کے میٹر پہلے مرحلے میں چیک کیے جائیں گے۔ جس ایس ڈی او کے علاقے میں بجلی چوری پائی گئی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انجینئیر قمر اسلام نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں۔
بجلی چوری کی اطلاع انسداد بجلی چوری ڈائریکٹوریٹ کے انچارج کے موبائیل نمبر 03195991304 پر دیں
اطلاع متعلقہ ایس ڈی ، ہلپ لائن نمبر 118 یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519292533 پر بھی دی جا سکتی ھے
اطلاع دینے والے کوائف مکمل صیغہ راز میں رکھے جائیں گے