وقاص عظیم: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے کمیٹی قائم کر دی جبکہ کمیٹی نے پی آئی اے کو بیل آوٹ پیکیج دینے کی تجویز مسترد کر دی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پر ڈیلرز مارجن ایک روپیہ 64 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری بھی دے دی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن ایک روپیہ 87 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
دفاعی خدمات کے مختلف منصوبوں کے لیے 40 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی۔