ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول، ڈیزل کا ڈیلرز مارجن بڑھ گیا، پی آئی اے کا بیل آوٹ پیکیج مسترد

Economic Coordination Committee of the Cabinet, City42, Doctor Shamshad Akhtar, PIA Bailout Package rejected, Dealers margin on petrol and diesel,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم:  نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے کمیٹی قائم کر دی  جبکہ  کمیٹی نے پی آئی اے کو بیل آوٹ پیکیج دینے کی تجویز مسترد  کر دی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پر ڈیلرز مارجن ایک روپیہ 64 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری بھی دے دی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن ایک روپیہ 87 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
دفاعی خدمات کے مختلف منصوبوں کے لیے 40 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور  کر لی گئی۔