ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کرنے والوں کا مقابلہ کروں گا: عمران خان  

عمران خان،چشتیاں،خطاب،امپورٹڈ حکومت،مسلط،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو خرید کر ہماری حکومت گرائی گئی، ملک پر امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا جو بھی ان کے پیچھے ہیں اور جب تک زندگی ہے مقابلہ کروں گا۔

چشتیاں میں وکلاء کنونشن سے خطاب  میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک مجرم اوپر بیٹھے ہیں ملک کیسے بدلے گا،ہمیں اپنے حالات کو خود بدلنا ہو گا، جو لوگ پیسے لیکر یا خوف کی وجہ سے ضمیر بیچتے ہیں میری نظرمیں یہ شرک ہے، ہمیں اپنے نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پرچلنا چاہیے،مدینہ کی ریاست والے نبی ﷺ کی سنت کے مطابق چلے،مدینہ کی ریاست نے پوری دنیا پرامامت کی،افسوس سے کہتا ہوں ہم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پرنہیں چل رہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب تھا،نوجوان مدینے کی ریاست کا مطالعہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال ملک لوٹنے والے بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے اقتدارمیں آئے، نواز شریف سزا یافتہ اور عدالتی مفرور ہیں، کیا یہ چور ہمارے مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں، شہباز گل پر جیل میں ٹارچر کیا گیا، میں نے کہا جس نے شہباز گل پر ٹارچر کیا ان کو کٹہرے میں لائیں، میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کردیا گیا،ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، قانون کی بالادستی کے لیے وکلا کا بھی امتحان ہے، اللہ نے انسان کودنیا میں انصاف کے لیے بھیجا ہے،یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے۔