پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سکولوں کیخلاف کارروائی

7 Sep, 2022 | 07:25 PM

(عمران یونس) انسداد ڈینگی مہم میں غفلت برتنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے 205 سکولوں کے فنڈز روک لیے گئے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے انسداد ڈینگی مہم میں غفلت برتنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے لاہور کے 15 سکولوں سمیت پنجاب بھر کے 205 سکولوں کے فنڈز روک کر متعلقہ سکولوں کو طلب کرلیا ہے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کیجانب سے جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ سکولوں کو بھی شوکاز جاری کرنے کر دیئے گئے ہیں۔پیف انتظامیہ کیجانب سے جاری نوٹس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے تازہ فوٹوز صبح گیارہ بجے تک ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں