ن لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

7 Sep, 2022 | 07:12 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد اہم شخصیات اپنے پسندیدہ جماعت کا انتخاب کرنے لگیں۔ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اپنی جماعت کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے فیصل آباد سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی۔ یو سی 79 سے مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ظہور احمد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

 فرخ حبیب کی ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ظہور احمد نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فرخ حبیب نے وائس چیئرمین کو پارٹی مفلر پہنایا۔

 خیال رہے 25 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مزیدخبریں