ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا خواتین پولیس افسران کے حوالے سے اہم فیصلہ

Ladies and ranker police officer will participate in police exactive board meeting from next month
کیپشن: Ladies police officer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس، خواتین افسران کو پولیس ایگزیکٹو بورڈ میں مناسب نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  اجلاس میں تمام ایڈیشنل آئی جیز، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جیز سمیت اے آئی جیز نے شرکت کی۔ فیصلہ کیا گیا دو سینئر خواتین افسران آئندہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بطور ممبر شرکت کریں گی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور ڈی آئی جی آئی ٹی نے اپنی برانچوں کے امور بارے بریفنگ دی۔

مختلف برانچوں کے اختیارات اور فرائض سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سینئر افسران نے زیر بحث امور بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔ آئی جی پنجاب نے ایجنڈے میں شامل امورکو افسران کی تجاویز کے مطابق اپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer