(محمدساجد) ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے بعد سری لنکا سے شکست پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑی افسردہ ہیں جبکہ بھارتی میڈیا اور عوام بھی غصے میں لال پیلے ہیں، سوشل میڈیا پر عوام غصے کا اظہار کررہی ہے جبکہ مختلف طرح کے میمز بناکر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے جس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سے ایک شائقین کرکٹ غصے میں بات کررہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارتی ٹیم کو مسلسل ہار پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑی پر بھارت ہی عوام اور میڈیا تنقیدی نشترچلا نے میں مصروف عمل ہیں، سپر فور مرحلے میں بھارتی ٹیم سری لنکا سے شکست کے بعد سٹیڈیم میں ہی نہیں بلکہ میچ کے بعد بھی خاصی افسردہ سی نظر آئی۔
سری لنکا سے ہار کے بعد بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سٹیڈیم سے گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے، اس دوران بھارتی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں شائقین نظر آئے اور نہ ہی کھلاڑیوں کے چہرے پر خوشی کے آثار دکھائی دیے۔
چند شائقین کرکٹ جو کہ سٹیڈیم کے باہر کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے انھوں نے کھلاڑیوں کو دیکھ کر آوازیں لگائیں تاہم کوہلی اور چند ایک کھلاڑیوں کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی نے شائقین سے نظریں ملانا مناسب نہ سمجھا۔
روانگی سے قبل کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنارہے ہیں، تصاویر بناتے ہوئے ایک کرکٹ شائقین نے بلند آواز غصے میں کہا کہ' کپ چاہیے اس بار ضرور'، روہت شرما نے جاتے ہوئے ہاتھ سر ہلاتے کرکٹ شائقین کو تسلی دی اور بس میں سوار ہوگئے۔