(مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ کی قیمت 180 روپے فی لیٹر ہو گئی ،بڑھتی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اب دودھ کی قیمتوں میں بھی ہوشربا ہو گیا ہے۔
دودھ کا کاروبار کرنے والے فی لیٹر دودھ پر بہت زیادہ منافع کمارہے ہیں۔اس کے باوجود ڈیری فارمرز کہتے ہیں کم منافع لے رہے ہیں۔پہلے ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اب دودھ کی 180 روپے فی لیٹر قیمت نے کراچی کے شہریوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ کراچی میں دودھ 180 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے جس پر شہری بہت ہی پریشان ہیں اور حکومت سے دودھ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔