اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو پر صارفین کا پارہ ہائی

7 Sep, 2022 | 04:26 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معورف اداکارہ ہانیہ عامر نے متعدد سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی پہچان بنائی جبکہ پاکستانی فلموں میں بھی وہ کام کرچکی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کو متحرک دیکھاجاسکتا ہے، اداکارہ کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں، اداکارہ نےاپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ بھارتی گلوکارہ کے ایک کلام پر اداکارہ رابیہ کلثوم کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں، ٹانگوں ہلاتے دونوں اداکارائیں ایک ساتھ ڈانس سٹیپس کررہی ہیں۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر اور رابیہ کلثوم ایک کمرے میں موجود ہیں جبکہ ایک اور خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے، ہانیہ عامر نے کیمرہ ٹھیک کرتے تھوڑے فاصلے پر جاکر رابیہ کے ساتھ رقص کرکیا اور بعدازاں مسکراتے کیمرے کی طرف آئیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی، کمنٹس سیکشن میں صارفین خوب غصے کا اظہا رکررہے ہیں اور ہانیہ عامر کے کلام پرڈانس کی ویڈیو پر ملے جلے تبصرے کررہے ہیں۔ 

مزیدخبریں