چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بھکاری بچوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

7 Sep, 2022 | 03:48 PM

(کومل اسلم) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون برائےحقوقِ طفلاں اور چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا بھکاری بچوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی خصوصی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے کیلئے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ 

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، بھکاری مافیا کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

مزیدخبریں