پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا پول کھل گیا

7 Sep, 2022 | 02:56 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت میں سستی بولی منسوخ کر کے مہنگی ایل این جی خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تحریک انصاف کی حکومت کی ایک اور نااہلی کو پول کھل گیا، رپورٹ میں پی ٹی آئی حکومت میں سستی بولی منسوخ کر کے مہنگی ایل این جی خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال عمران خان حکومت نے 10 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان کیا، حکومت نے جولائی، ستمبر اور اکتوبر کے سستے ٹینڈر منسوخ کر کے مہنگی گیس خریدی، جولائی میں مہنگی بولی پر  گیس لینے سے قومی خزانے پر 98 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا، ستمبر میں ٹینڈر منسوخ کرنے سے 1 ارب 48کروڑ اضافی ادا کرنا پڑے، اور اکتوبر میں 8 ارب 14 کروڑ اضافی رقم دے کر ایل این جی خریدی گئی۔

آڈٹ حکام نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔

مزیدخبریں