(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بادشاہت چھین لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔پلیئرز رینکنگ کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے، بابر اعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر اور بھارت کے سوریا کمار یاد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
ایشیا کپ کی تین اننگز میں بڑا اسکور نہ کرنے پر بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 810 سے 794 ہو گئے، بابر اعظم نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں، محمد رضوان ایشیا کپ کے اب تک ٹاپ اسکورر ہیں۔