ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ واپسی کیلئےدرخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ 4سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے، ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہ کر سکا، عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی، لمبےعرصے کیلئےکسی کو بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

مریم نواز  کی جانب سے دائر  درخواست میں استدعا کی  گئی ہے کہ عدالت پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی۔  مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔