ویب ڈیسک:معروف بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے پاکستانی فاسٹ بولرنسیم شاہ کے ساتھ بنی کینڈڈ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی فتح پر پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ کے ساتھ ساتھ دل بھی جیت لیے،معروف بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستانی فاسٹ بولرنسیم شاہ کی مسکراتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس کے پیچھے پاکستانی سٹار گلوکار عاطف اسلم کا رومانوی گانا بھی لگایا ہے۔
بھارتی اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر عوام کے مزے مزے کے تبصرے جاری ہیں۔
ایک صارف نے اداکارہ اروشی روتیلا ن کو برقعہ پہنا کر نسیم شاہ کیساتھ تصویرشئیرکردی اورکیپشن میں مستقبل میں انکوایک ساتھ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ سب کچھ عارضی ہے لیکن پاکستانی لڑکے ہمیشہ سے بھارتی لڑکیوں کو کرش رہے ہیں