ویب ڈیسک:پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 158 کیسز سامنے آئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس انفیکشن سے 1 مریض جاں بحق ہو گیا۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 303 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد رہی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 105 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
COVID-19 Statistics 07 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 7, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,303
Positive Cases: 158
Positivity %: 1.03%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 105
واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 70 ہزار 296 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 586 ہو چکی ہے۔