ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیہون شریف: سیلابی پانی ہائی وے پر پہنچنے سے سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی

سیہون شریف: سیلابی پانی ہائی وے پر پہنچنے سے سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: منچھر جھیل کا سیلابی پانی انڈس ہائی وے روڈ پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاڑکانہ و حیدرآباد انڈس ہائی وے روڈ مکمل طور پر سیلابی پانی کی زدمیں آ گیا ہے، سیلابی ریلے سے ٹول پلازہ کے قریب واقع چھوٹا پل بھی گر گیا ہے۔ سیلابی پانی آنے اور پل گر جانے کے بعد دادو اور لاڑکانہ کا سیہون شریف اور حیدرآباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واہڑسے لے کرسیہون ٹول پلازہ تک انڈس ہائی وے روڈ پر سیلابی پانی کھڑا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس اورسندھ پولیس نے زیر آب سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیہون ٹول پلازہ سے روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer