ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان نے سپرفور مرحلےکے اپنے پہلےمیچ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم پاکستان ٹیم اگر آج جیتنے میں کامیاب رہی تو بھارت اور افغانستان دونوں ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوجائیں گے،سری لنکا اور پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلیں گے۔
گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے شکست دی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
بھارت دو میچز میں ایک بھی پوائنٹ نہ لے سکا جبکہ افغانستان ایک میچ کھیلا اور اس میں ناکام ہوا۔