شادی سے انکار پر ملزم کی لڑکی کیساتھ انسانیت سوز حرکت

7 Sep, 2021 | 10:05 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)معاشرے میں خواتین کے ساتھ ناخشگوار واقعات کا پیش آنا معمول بن چکا ہے، جس کے باعث وہ گھروں سے باعث بھی غیر محفوظ ہیں،کہیں گھریلو لڑائی جھگڑے تو کہیں پسند کی شادی پر ان کے ساتھ زیادتی، قتل جیسی لرزہ خیزواردات پیش آرہی ہیں، ایساواقعہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں رونما ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی سے انکار پر لڑکی کے ساتھ ملزم نے انسانیت سوز حرکت کرتے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، واقعہ پنجاب کے شہر  پاکپتن کی حدود  تھانہ چکبیدی کے علاقے نانک پور میں پیش آیا، سفاک ملزم  متاثرہ لڑکی سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا جس پر لڑکی پر دباؤ بڑھا انکار کی صور ت میں ملزم نے یہ حرکت کی، واقعہ کے بعد لڑکی کا چہرہ جھلس گیا جبکہ اس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم فضل عباس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر لڑکی نے انکار کردیا تو ملزم نے اس کے چہرے پر کیمیکل پھینکا اور فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لطیف نامی شخص کی بیٹی سے ملزم فضل عباس شادی کرنا چاہتا تھا انکار کرنے پر ملزم نے گھر میں گھس کر لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینکا،متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم سفاک ملزم کی ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہاس سے ملتا جلتا واقعہ لاہور میں پیش آیا تھا،جوہر ٹاؤن میں  ملزم احمد نےخاتون مریم پر تیزاب پھینکا تھا دیا،مریم کاچہرہ تیزاب سےجھلس گیا جس پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ملزم نےشادی سے انکار پر تیزاب پھینکا، سی سی پی او لاہور نےجوہر ٹاؤن میں تیزاب گردی کے واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئےایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی تھی جبکہ ملزم کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔ 

 
 

مزیدخبریں