بھارتی اداکارہ کے خلاف کارروائی، سنگین الزام میں گرفتار

7 Sep, 2021 | 08:14 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کو کروڑوں روپے کے بھتے اور فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے، بھارتی اداکارہ لینا ماریا پال پر دہلی میں 200 کروڑ روپے کےتاوان بھتہ وصولی اور فراڈ کا مقدمہ دائر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ لینا ماریا پال کو پولیس نے گرفتار کرلیا،گرفتار کی جانے والی بھارتی اداکارہ لینا ماریا پال پر دہلی میں 200 کروڑ روپے کے بھتے اور فراڈ کا مقدمہ ہے،پولیس کا  کہنا ہے کہ اداکارہ  اور ان کے بوائے فرینڈ سوکیش چندرا شیکھر  کیس میں  ملوث ہیں۔
دہلی پولیس کے اکنامک آفینس ونگ نے لینا ماریا پال کو مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کی مدد کرنے پر گرفتار کیا ہے،لینا ماریا پال نے 2013 میں ریلیز ہونے والی معروف بھارتی فلم مدراس کیفے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا، وہ  ریڈ چلیز، ہسبینڈ ان گوا، کوبرا اور بریانی نامی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

پولیس کی جانب سے اب تک کی جانے والی تحقیق کے مطابق اداکارہ لینا ماریا پال اور ان کے بوائے فرینڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے بہت سے لوگوں سے فراڈ کرکے کروڑوں روپے ہتھیائے ہیں۔
 

مزیدخبریں