پانی کے فوائد سےمتعلق  جدیدتحقیق  میں اہم انکشاف

7 Sep, 2021 | 07:28 PM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک)  جدید تحقیق  میں انکشاف  ہواہے کہ پانی پینے سے نہ صرف ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم  بلکہ اس سے موڈ بھی بہتر ہوتا ہے۔
یورپین سوسائٹی کارڈیالوجی کانفرنس  میں پیش کی جانے والی جدید امریکی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پانی پینے سے انرجی میں اضافہ، بہتر سوچ  اور وزن پر قابو پا یا جاسکتا ہے۔ ریسرچ کے مطابق پانی نہ پینے سے خون میں سوڈیم کی سطح میں اضافے کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

کال ٹیک یونیورسٹی کیلے فورنیاکے بائیولوجی کے پروفیسر یوکی اوکا کا کہنا ہے کہ  پیاس تب لگتی ہے  جب آپ کا جسم ڈی ہائیڈریٹ ہوچکا ہوتا ہے۔ خون گاڑھا ہونے پر دماغ سگنل بھیج کر اینجیوٹینسن ٹو نامی ہارمون خارج کرتا ہے  لیکن جونہی آپ پانی کے گھونٹ نگلتے ہیں تو برین سیلزکا سگنل بھیجنے والا حصہ اپنا سوئچ آف کرلیتا ہے  اور پیاس کا احساس ختم ہوجاتا ہے لیکن دراصل آپ کے جسم کوسیراب ہونے کے لئے کم ازکم پندرہ منٹ درکار ہیں۔

اسی طرح یونیورسٹی آف سٹرلنگ کے فزیالوجسٹ پروفیسراسٹوارٹ گلووے کا کہنا ہے کہ پیاس کا اندازہ آپ کے لائف سٹائل ، جنس اور خوراک پر منحصر ہے ۔ جیسے کہ سبزیاں اور پھل زیادہ کھانے والے افراد کو کم پیاس لگے گی کیونکہ وہ جو کھا رہے ہیں اس میں پانی موجود ہے ۔ اسی طرح خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم پسینہ آتا ہے اس لئے ان کی پیاس بھی کم ہوتی ہے۔ کچھ لوگ فطری طور پر کم پانی پیتےہیں اورکچھ زیادہ لیکن پیاس محسوس ہونے پر پانی ضرور پئیں اور زیادہ اچھا ہے کہ وقفے وقفے سے تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں ۔ اور اگر پیاس پانی پی کر بھی نہ بجھے تو فوری ڈاکٹر کو دکھائیں کیونکہ یہ شوگر، گردے یا دل کی بیماری کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں