ویب ڈیسک: شہرہ آفاق ہسپانوی ویب سیریز منی ہائیسٹ کے مرکزی کردار ’’پروفیسر‘‘کےپاکستانی ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
ویب سیریز منی ہیسٹ کے مرکزی کردار پروفیسر اپنے ساتھیوں کو بچانےکیلئے ہمیشہ ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ منظرعام پر آتے ہیں، لیکن اس بار وہ پاکستان کی گلیوں میں گھومتے پھرتے پائے گئے۔ سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک نامعلوم شخص کی تصویر شیئر کی گئی، یہ تصویر کسی جنرل اسٹور پر کام کرنے والے دکاندار کی معلوم ہوتی ہے، جو حیرت انگیز طور پر بالکل ویب سیریز کے ’’پروفیسر‘‘ کی طرح دِکھتاہے۔
پروفیسر کے ہمشکل کی تصویر سوشل میڈیا پر دھڑا دھڑا شیئر کی جارہی ہے، جبکہ صارفین اس تصویر پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
پارٹ فائیو کے پہلے حصے کی ان پانچ اقساط میں نئے کرداروں کی کہانی فی الحال صرف ماضی تک ہی محدود ہے۔ لیکن ناظرین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ یہ کردار پروفیسر اور اس کے گروہ کے کیسے کام آئیں گے۔ 'پارٹ فائیو، والیم ون' کے نام سے ریلیز ہونے والی پانچ اقساط میں کہانی بینک ڈکیتی کے ساتھ ماضی کے واقعات بھی دکھاتی ہے۔ جیسے پروفیسر کا بھائی، ڈینور کا باپ اور ٹوکیو کا عاشق، سب فلیش بیک کے ذریعے نظر آتے ہیں۔
اب صارفین کو 'منی ہائیسٹ' کے پارٹ فائیو کے دوسرے اور فیصلہ کُن حصے کا بے صبری سے انتظار ہے، جو رواں سال دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔کیا آخری سیزن کے پہلے حصے میں زخمی ہونے والے کردار مکمل صحت یاب ہو کر ٹیم کی مدد کریں گے؟ کیا ایلیسیا سیئیرا پروفیسر کو دوبارہ بندوق کی نوک پر رکھ لے گی؟ اور کیا پروفیسر اور ان کا گروہ بینک آف اسپین سے سونا نکال پائے گا؟ یہ سب وہ سوال ہیں جن کا جواب جاننے کے لیے صارفین کو چند ماہ مزید انتظار کرنا ہو گا۔